بانی پی ٹی آئی کو این آر او دینے والا اب کوئی نہیں: احسن اقبال
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549963_1476456_11_updates.jpg—فائل فوٹووفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہبانی پی ٹی آئی کو این آر او دینے والا اب کوئی نہیں، اس کی رہائی اگر چاہتے ہیں تو صرف عدالتوں کے ذریعے ہوسکتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے، ہم نے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے، سڑکوں پر انتشار نہیں پھیلانا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، کرپشن میں سزا یافتہ شخص کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-14/1546748_011023_updates.jpg
پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وفاقی وزیر نے کہا کہ 30 جنوری کو وزیراعظم یوتھ منصوبے کے تحت انقلابی منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں انجینئرز کو ایک سال کی انٹرنشپ دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی کی طرف بڑھا رہے ہیں، ملک میں فساد انتشار ہوگا تو سرمایہ کار راغب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی ملی، اب معرکہ ترقی کے لیے مل کر کام کریں، معرکہ فساد یا انتشار ملک کے لیے نقصان دہ ہو گا، ہمارا دشمن پاکستان سے بدامنی یا انتشار کے ذریعے بدلہ لینا چاہتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئینی ترمیم ہمیشہ مطلوبہ دو تہائی اکثریت کے تحت ہی ہوتی ہے، حکومت تنہا کوئی ترمیم نہیں کر سکتی، ابھی تک 28ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا۔
Pages:
[1]