Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 775|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کو این آر او دینے والا اب کوئی نہیں: احسن اقبال

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-24 19:22:16 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کو این آر او دینے والا اب کوئی نہیں، اس کی رہائی اگر چاہتے ہیں تو صرف عدالتوں کے ذریعے ہوسکتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے، ہم نے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے، سڑکوں پر انتشار نہیں پھیلانا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، کرپشن میں سزا یافتہ شخص کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔   
پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔   

وفاقی وزیر نے کہا کہ 30 جنوری کو وزیراعظم یوتھ منصوبے کے تحت انقلابی منصوبہ شروع کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں انجینئرز کو ایک سال کی انٹرنشپ دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی کی طرف بڑھا رہے ہیں، ملک میں فساد انتشار ہوگا تو سرمایہ کار راغب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی ملی، اب معرکہ ترقی کے لیے مل کر کام کریں، معرکہ فساد یا انتشار ملک کے لیے نقصان دہ ہو گا، ہمارا دشمن پاکستان سے بدامنی یا انتشار کے ذریعے بدلہ لینا چاہتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئینی ترمیم ہمیشہ مطلوبہ دو تہائی اکثریت کے تحت ہی ہوتی ہے، حکومت تنہا کوئی ترمیم نہیں کر سکتی، ابھی تک 28ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:01 GMT+5 , Processed in 0.045901 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list