slotcosino Publish time 2026-1-24 23:16:06

افغان عدالتوں کیلئے طالبان کا نیا فوجداری ضابطہ، انسانی حقوق تنظیم کا اظہارِ تشویش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549984_2980301_haibat-ullah_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

افغان انسانی حقوق تنظیم نے افغان عدالتوں کے لیے طالبان کے نئے فوجداری ضابطے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغان جریدے کے مطابق طالبان کے سربراہ ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے حال ہی میں طالبان عدالتوں کے نئے فوجداری طریقہ کار کے ضابطوں کی منظوری دی ہے، طالبان کا یہ فوجداری ضابطہ افغان عدالتی اداروں میں نافذ کرنے کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

افغان انسانی حقوق گروپ رواداری کا کہنا ہے کہ طالبان کا فوجداری ضابطہ اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کے مترادف ہے، یہ فوجداری ضابطہ بنیادی آزادی کو محدود کرتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2022-02-12/1049306_053345_updates.jpg
را کی نئی چال، بھارت میں تحریک طالبان انڈیا کے قیام کا اعلان

اسلام آباد/نئی دہلی اقلیتوں پر ظلم بے نقاب ہونے کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ طالبان کا فوجداری ضابطہ من مانی گرفتاریوں اور سزاؤں کی اجازت دیتا ہے، یہ فوجداری ضابطہ بین الاقوامی انسانی حقوق سے متصادم ہے۔

افغان انسانی حقوق گروپ رواداری نے کہا ہے کہ طالبان فوجداری ضابطے میں وکیلِ صفائی رکھنے، خاموش رہنے، یا ہرجانے کے حق کی ضمانت نہیں دی گئی، منصفانہ مقدمے کے لیے دیگر بنیادی تحفظات بھی فراہم نہیں کیے گئے۔

انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ طالبان فوجداری ضابطے کی کچھ شقیں مخالفین کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی راہ ہموار کر سکتی ہیں، یہ فوجداری ضابطہ طالبان پر تنقید کو جرم قرار دیتا ہے۔

افغان انسانی حقوق گروپ رواداری کے مطابق طالبان فوجداری ضابطہ سماجی درجہ بندی اور غلامی کی حمایت کرتا ہے، اس فوجداری ضابطے میں خواتین اور بچوں کے خلاف نفسیاتی اور جنسی تشدد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے فوجداری ضابطے کو فوری معطل کیا جائے، امتیازی دفعات افغانستان میں اقلیتوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

دوسری جانب افغان جریدے کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: افغان عدالتوں کیلئے طالبان کا نیا فوجداری ضابطہ، انسانی حقوق تنظیم کا اظہارِ تشویش