Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 91|Reply: 0

افغان عدالتوں کیلئے طالبان کا نیا فوجداری ضابطہ، انسانی حقوق تنظیم کا اظہارِ تشویش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-24 23:16:06 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی

افغان انسانی حقوق تنظیم نے افغان عدالتوں کے لیے طالبان کے نئے فوجداری ضابطے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغان جریدے کے مطابق طالبان کے سربراہ ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے حال ہی میں طالبان عدالتوں کے نئے فوجداری طریقہ کار کے ضابطوں کی منظوری دی ہے، طالبان کا یہ فوجداری ضابطہ افغان عدالتی اداروں میں نافذ کرنے کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

افغان انسانی حقوق گروپ رواداری کا کہنا ہے کہ طالبان کا فوجداری ضابطہ اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کے مترادف ہے، یہ فوجداری ضابطہ بنیادی آزادی کو محدود کرتا ہے۔   
را کی نئی چال، بھارت میں تحریک طالبان انڈیا کے قیام کا اعلان

اسلام آباد/نئی دہلی اقلیتوں پر ظلم بے نقاب ہونے کے...   

انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ طالبان کا فوجداری ضابطہ من مانی گرفتاریوں اور سزاؤں کی اجازت دیتا ہے، یہ فوجداری ضابطہ بین الاقوامی انسانی حقوق سے متصادم ہے۔

افغان انسانی حقوق گروپ رواداری نے کہا ہے کہ طالبان فوجداری ضابطے میں وکیلِ صفائی رکھنے، خاموش رہنے، یا ہرجانے کے حق کی ضمانت نہیں دی گئی، منصفانہ مقدمے کے لیے دیگر بنیادی تحفظات بھی فراہم نہیں کیے گئے۔

انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ طالبان فوجداری ضابطے کی کچھ شقیں مخالفین کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی راہ ہموار کر سکتی ہیں، یہ فوجداری ضابطہ طالبان پر تنقید کو جرم قرار دیتا ہے۔

افغان انسانی حقوق گروپ رواداری کے مطابق طالبان فوجداری ضابطہ سماجی درجہ بندی اور غلامی کی حمایت کرتا ہے، اس فوجداری ضابطے میں خواتین اور بچوں کے خلاف نفسیاتی اور جنسی تشدد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے فوجداری ضابطے کو فوری معطل کیا جائے، امتیازی دفعات افغانستان میں اقلیتوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

دوسری جانب افغان جریدے کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:01 GMT+5 , Processed in 0.048257 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list