گل پلازا سے ملنے والی مزید 2 لاشوں کی شناخت ہو گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1550000_9221546_gul-plaza-dna_updates.jpg—فائل فوٹوکراچی میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی سندھ فارنزک ڈی این اے لیب میں مزید 2 لاشوں کی شناخت ہو گئی۔ اس طرح ڈی این اے کے ذریعے شناخت کی گئی لاشوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549994_074215_updates.jpg
گل پلازا کے ملبے میں سرچنگ جاری، انسانی باقیات کو دیکھا جا رہا ہے: چیف فائر آفیسر
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ گل پلازا میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، ملبہ بھی اب کم رہ گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکام کے مطابق جامعہ کراچی کو اب تک 42 لاشوں کے ڈی این اے کے نمونے موصول ہوئے ہیں۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لیے لواحقین کے 55 ریفرنسز موصول ہوئے۔
واضح رہے کہ کراچی کے بڑے کاروباری شاپنگ سینٹرز میں سے ایک گل پلازا گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو چکی ہے، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 71 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔
Pages:
[1]