Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 85|Reply: 0

گل پلازا سے ملنے والی مزید 2 لاشوں کی شناخت ہو گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206063
Post time 2026-1-25 02:31:35 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

کراچی میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کی سندھ فارنزک ڈی این اے لیب میں مزید 2 لاشوں کی شناخت ہو گئی۔ اس طرح ڈی این اے کے ذریعے شناخت کی گئی لاشوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔   
گل پلازا کے ملبے میں سرچنگ جاری، انسانی باقیات کو دیکھا جا رہا ہے: چیف فائر آفیسر

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ گل پلازا میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، ملبہ بھی اب کم رہ گیا ہے۔   

حکام کے مطابق جامعہ کراچی کو اب تک 42 لاشوں کے ڈی این اے کے نمونے موصول ہوئے ہیں۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے لیے لواحقین کے 55 ریفرنسز موصول ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی کے بڑے کاروباری شاپنگ سینٹرز میں سے ایک گل پلازا گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو چکی ہے، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 71 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:51 GMT+5 , Processed in 0.046054 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list