slotcosino Publish time 2026-1-25 03:10:39

پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، سری لنکن شہری کا طبی انخلاء

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1550005_9166099_pnx-tabuk_updates.jpgپی این ایس تبوک—فائل فوٹو

پاک بحریہ نے بحرِ ہند میں طویل فاصلے پر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور معاون نے کھلے سمندر میں بحری جہاز پر موجود سری لنکن شہری کا کامیاب طبی انخلاء کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکن شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، ریسکیو آپریشن سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کی درخواست پر شروع کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-12-17/859694_075321_updates.jpg
پاکستان نیوی کا نیا جہاز پی این ایس تبوک کراچی پہنچ کر بحری بیڑے میں شامل

جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری قوت مضبوط ہوگی، اور بحری مفادات اور حدود کا دفاع مزید بہتر ہوگا، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے جہاز روانہ کیے اور بیمار رکن کو بحفاظت نکال لیا۔

اعلامیے کے مطابق مریض کو فوری طور پر پاک بحریہ کے جہاز تبوک پر ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکن حکام اور متاثرہ فرد کے اہلِ خانہ نے فوری ردِعمل اور تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، سری لنکن شہری کا طبی انخلاء