پاک بحریہ نے بحرِ ہند میں طویل فاصلے پر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور معاون نے کھلے سمندر میں بحری جہاز پر موجود سری لنکن شہری کا کامیاب طبی انخلاء کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکن شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، ریسکیو آپریشن سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کی درخواست پر شروع کیا گیا۔
پاکستان نیوی کا نیا جہاز پی این ایس تبوک کراچی پہنچ کر بحری بیڑے میں شامل
جہاز کی شمولیت سے ملکی بحری قوت مضبوط ہوگی، اور بحری مفادات اور حدود کا دفاع مزید بہتر ہوگا، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے جہاز روانہ کیے اور بیمار رکن کو بحفاظت نکال لیا۔
اعلامیے کے مطابق مریض کو فوری طور پر پاک بحریہ کے جہاز تبوک پر ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکن حکام اور متاثرہ فرد کے اہلِ خانہ نے فوری ردِعمل اور تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔