امریکی ریاست منیسوٹا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ، 1 شخص ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1550012_4124409_us-police_updates.jpg—فائل فوٹو
امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی ایجنٹ کی فائرنگ کے ایک اور ہولناک واقعے پر وائٹ ہاؤس سے بات کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-11/1545652_063215_updates.jpg
امیگریشن افسر کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت، امریکا بھر میں احتجاج کی لہر
منیاپولس امیگریشن افسر کی فائرنگ سے خاتون کی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گورنر ٹم والز نے کہا کہ صدر ٹرمپ فوراً امیگریشن آپریشن ختم کریں، ٹرمپ ہزاروں پُرتشدد، غیر تربیت یافتہ امیگریشن افسران کو منیسوٹا سے واپس بلائیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
مظاہرین نے امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ منیاپولس میں 7 جنوری کو بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سےخاتون ہلاک ہو گئی تھی۔
Pages:
[1]