ایران میں فسادات کے معاملے پر اسرائیل کو خفت اٹھانا پڑی، ایرانی اسپیکر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550045_9478271_Iranian-Parliament-Speaker-Mohammad-Baqer-Qalibaf_updates.jpg ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ فسادات کے معاملے پر اسرائیل نے 12 روزہ جنگ سے زیادہ خفت اٹھائی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اسرائیلی صیہونی ریاست نے ایران کے مختلف شہروں میں مستقل منظم حملے کیے۔
اسرائیلی کارروائیوں کو 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں شکست دے دی گئی، اور 48 گھنٹے اسرائیلی حکومت کے لیے 12 روزہ جنگ سے زیادہ شدید جھٹکا ثابت ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-08/1526581_045902_updates.jpg
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کراچی پہنچنے پر پر تپاک استقبال
کراچی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کراچی پہنچنے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محمد باقر قالیباف نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ملک کو احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں محفوظ رکھا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ احتجاج کے دوران ہونے والے فسادیوں کو خارجی امداد مل رہی تھی اور وہ داعش کے انداز میں لوگوں کو قتل کررہے تھے۔
Pages:
[1]