امریکا میں شدید برف باری، 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550192_3524127_American-Cold-Weather_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاامریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان، شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ہوئی، مجموعی طور پر 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا ہے۔
واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں شدید برفباری کا امکان
ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533901_094448_updates.jpg
امریکا میں ایک ہفتے میں موسم سرما کا تیسرا طوفان
امریکا میں ایک ہفتے کے دوران موسم سرما کا تیسرا طوفان آگیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
Pages:
[1]