slotcosino Publish time 2026-1-25 23:20:23

پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550237_9879948_operation-waziristan_updates.jpg—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد کمانڈر فاروق عرف سورو، دہشت گرد عدیل اور وسیم شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541465_050504_updates.jpg
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
Pages: [1]
View full version: پنجگور میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک