بدقسمتی سے چچا آصف زرداری کی پارٹی بھی ہائبرڈ ہو گئی: ایمل ولی خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550246_8363048_AimalWaliK_updates.jpgایمل ولی خان—فائل فوٹو
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سب کچھ ہائبرڈ ہو گیا، اس میں چچا آصف زرداری اور اُن کی پارٹی بھی شامل ہے۔
کراچی میں باچا خان کی برسی کے جلسے سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ اے این پی ختم ہو گئی وہ دیکھ لیں، باچا خان اور ولی خان کو سیاست میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549725_105753_updates.jpg
ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کو گھر بھیجنا ہوگا، ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کو گھر بھیجنا ہوگا ۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے پختونوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اے این پی کے ساتھ ہیں، یہ کہنا درست نہیں کہ پختون قوم طالبان یا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
اے این پی سربراہ نے کہا کہ تیراہ کے لوگ بے یارو مددگار اپنے گھروں کو خالی کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ وفاقی حکومت کے لیے خیبر پختون خوا کوئی حیثیت نہیں رکھتا، آج انسانی حقوق کی تذلیل پر کوئی بات نہیں کر رہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549682_054122_updates.jpg
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی آپس میں لڑ پڑے، دھکے اور ہاتھا پائی
قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ارکان آپس میں لڑپڑے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُن کا کہنا ہے کہ تیراہ کے لوگوں کو ان کے مستقبل کی ذمے داری دینا لازمی ہے، دہشت گردوں کی سہولت کاری کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں امن کا مطالبہ کرتے ہیں، لاکھوں پختون کراچی، لاہور، بلوچستان میں رہتے ہیں، میں ان کا حق مانگوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پختون قوم کے لیے ایک پُرامن پاکستان ضروری ہے، دہشت گرد قوم اور ریاست کے دشمن ہیں، نواز شریف، ان کی پارٹی اور پارلیمان بھی ہائبرڈ ہو گئی ہے۔
Pages:
[1]