میں نے کبھی نہیں سوچا کہ میں کبھی بوڑھی ہوں گی: عنبر خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550519_4159658_%D9%86%D8%B4%D8%A6_updates.jpg— اسکرین گریبپاکستانی معروف سابقہ ماڈل، موجودہ اداکارہ و میزبان عنبر خان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے بوڑھا ہونا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
عمر بڑھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عنبر خان نے کہا سچ کہوں تو میں نے کبھی بڑھاپے کے بارے میں نہیں سوچا۔ میں کبھی بوڑھا ہونا ہی نہیں چاہتی۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں کبھی بوڑھی نہیں ہوں گی، ایسی ہی رہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-08-21/1382443_101951_updates.jpg
طلاق کے بعد عدالت نے گھر خالی کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دیا: عنبر خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عنبر خان نے طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ طلاق کے بعد عدالت نے سامان سمیت گھر خالی کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی یہ تصور ہی نہیں کیا کہ میں بوڑھی ہوں گی تو ایسی دکھائی دوں گی، یا فلاں عمر کا ہونے پر مجھے فلاں اسٹائل اختیار کرنا ہے۔ اس کے برعکس میں خود کو اسی طرح دیکھنا چاہتی ہوں جیسی میں اس وقت ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں وہی پہنوں گی جو میں چاہوں گی اور اپنے شوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ لباس کو کس انداز سے اپناتے ہیں، عمر کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والے پانچ برسوں میں میری سوچ بدل جائے اور اسی کے مطابق میرا لباس بھی بدل جائے۔
Pages:
[1]