slotcosino Publish time 2026-1-26 22:43:17

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوگا، محسن نقوی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550534_327439_PakIndiaToss_updates.jpgفائل فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے طویل ملاقات کے بعد محسن نقوی سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550252_073929_updates.jpg
پی سی بی کا ٹی 20 ورلڈ کپ پر اسحاق ڈار سے مشاورت کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محسن نقوی نے ملاقات میں وزیراعظم کو آئی سی سی سے معاملات پر بریفنگ دی، اس موقع پر شہباز شریفنے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت سے متعلق اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے موقف کی بھرپور حمایت کی اور اُس کا کیس دنیا بھر میں بھرپور انداز میں پیش کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550230_050104_updates.jpg
بنگلادیش معاملہ، محمد یوسف کی آئی سی سی پر تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بنگلادیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات بنگلادیش کو ورلڈکپ سے باہر کیے جانے پر آئی سی سی سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان آئی سی سی کو بذریعہ خط اپنا احتجاج ریکارڈر کرائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سینیٹر محسن نقوی کی ملاقات ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549979_043717_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کے دہرے معیار پر بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے دوسرا قانون استعمال کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور محسن نقوی کی ملاقات میں بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے نکالے جانے کے بعد احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت سے متعلق ہونے والی اہم ترین ملاقات میں میگا کرکٹ ایونٹ کے مکمل بائیکاٹ یا پاکستان اور بھارت کا میچ نہ کھیلنے کے امور پر غور کیا گیا۔

کیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرے گا یا پھر پاک بھارت میچ نہیں کھیلے گا، 15 فروری کو کولمبو میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے سے پاکستان کے صرف 2 پوائنٹ کٹ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کامیچ ایونٹ کا بڑا مقابلہ ہوتا ہے، جس کے نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا، اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے وزیراعظم کو بتایا کہ اگر بھارت سے ہم میچ نہ کھیلیں تو اُس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم وہ فیصلہ کریں جو پاکستان اور بنگلادیش کے مفاد میں ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوگا، محسن نقوی