Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 542|Reply: 0

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوگا، محسن نقوی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
197805
Post time 2026-1-26 22:43:17 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے طویل ملاقات کے بعد محسن نقوی سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔   
پی سی بی کا ٹی 20 ورلڈ کپ پر اسحاق ڈار سے مشاورت کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔   

محسن نقوی نے ملاقات میں وزیراعظم کو آئی سی سی سے معاملات پر بریفنگ دی، اس موقع پر شہباز شریف  نے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت سے متعلق اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے موقف کی بھرپور حمایت کی اور اُس کا کیس دنیا بھر میں بھرپور انداز میں پیش کیا۔   
بنگلادیش معاملہ، محمد یوسف کی آئی سی سی پر تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بنگلادیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کی ہے۔   

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات بنگلادیش کو ورلڈکپ سے باہر کیے جانے پر آئی سی سی سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان آئی سی سی کو بذریعہ خط اپنا احتجاج ریکارڈر کرائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سینیٹر محسن نقوی کی ملاقات ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی واپس روانہ ہوگئے ہیں۔   
ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی: محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔   

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کے دہرے معیار پر بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے دوسرا قانون استعمال کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور محسن نقوی کی ملاقات میں بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے نکالے جانے کے بعد احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت سے متعلق ہونے والی اہم ترین ملاقات میں میگا کرکٹ ایونٹ کے مکمل بائیکاٹ یا پاکستان اور بھارت کا میچ نہ کھیلنے کے امور پر غور کیا گیا۔

کیا پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرے گا یا پھر پاک بھارت میچ نہیں کھیلے گا، 15 فروری کو کولمبو میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے سے پاکستان کے صرف 2 پوائنٹ کٹ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کامیچ ایونٹ کا بڑا مقابلہ ہوتا ہے، جس کے نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا، اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے وزیراعظم کو بتایا کہ اگر بھارت سے ہم میچ نہ کھیلیں تو اُس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم وہ فیصلہ کریں جو پاکستان اور بنگلادیش کے مفاد میں ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-4 04:18 GMT+5 , Processed in 0.046677 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list