پی ایس ایل: وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹیلینز کے صدر مقرر
وسیم اکرم کو پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر مقرر کردیا گیا۔ ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو کی بھی رونمائی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے نجی ہوٹل میں الفا اوزی اسپورٹسکیتقریبمیں سابق کپتانمحمد وسیم اکرم کو باضابطہ طور پر سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدرنامزد کر دیا گیا۔
وسیم اکرم نے تقریب میں آن لائنشرکت کی اور بطور صدر ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹیلینز کو ایک مضبوط اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے دوران سیالکوٹ اسٹیلینز کا آفیشل لوگو بھی پہلی مرتبہ منظرِ عام پر لایا گیا.
اس موقع پر سیالکوٹ اسٹیلینز کے ہیڈ کوچ ٹیم پین ، ٹیم کے کو-اونرز حمزہ مجید اور محمد شاہد بھی موجود تھے جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیالکوٹ اسٹیلینز پاکستان سپر لیگمیں جدید فیچرز متعارف کروانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
مزید برآں، الفا اوزی اسپورٹس کی چیئرپرسن صبیحہ سلطان نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعلان کیا کہ ادارہ مستقبل میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گا تاکہ پاکستان میں خواتین کے کھیل کو مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
تقریب میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی شرکت نے ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
انہوں نے سیالکوٹ اسٹیلینز کے اس اقدام کو لیگ اور پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
Pages:
[1]