Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 560|Reply: 0

پی ایس ایل: وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹیلینز کے صدر مقرر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 15:41:42 | Show all posts |Read mode
وسیم اکرم کو پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر مقرر کردیا گیا۔ ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل لوگو کی بھی رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  کے نجی ہوٹل میں الفا اوزی اسپورٹس  کی  تقریب  میں سابق کپتان  محمد وسیم اکرم کو باضابطہ طور پر سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر  نامزد کر دیا گیا۔

وسیم اکرم نے تقریب میں آن لائن  شرکت کی اور بطور صدر ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹیلینز کو ایک مضبوط اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔



تقریب کے دوران سیالکوٹ اسٹیلینز کا آفیشل لوگو بھی پہلی مرتبہ منظرِ عام پر لایا گیا.



اس موقع پر سیالکوٹ اسٹیلینز کے ہیڈ کوچ ٹیم پین ، ٹیم کے کو-اونرز حمزہ مجید اور محمد شاہد بھی موجود تھے جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیالکوٹ اسٹیلینز پاکستان سپر لیگ  میں جدید فیچرز متعارف کروانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

مزید برآں، الفا اوزی اسپورٹس کی چیئرپرسن صبیحہ سلطان نے   اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعلان کیا کہ ادارہ مستقبل میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گا تاکہ پاکستان میں خواتین کے کھیل کو مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

تقریب میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی شرکت نے ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

انہوں نے سیالکوٹ اسٹیلینز کے اس اقدام کو لیگ اور پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:43 GMT+5 , Processed in 0.058036 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list