slotcosino Publish time 2026-2-12 16:27:10

خواتین کا کام صرف گھر کے کام نہیں، وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے، مریم نواز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555531_760372_mrm_updates.jpgمریم نواز : اسکرین گریب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کا کام صرف گھر کے کام نہیں، عورت وزیر اعلیٰ بن سکتی ہے اور وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔

لاہور میں کھیلتا پنجاب گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ عورت ملک، صوبہ، پارلیمنٹ، وزارت، انسداد دہشتگردی اور پولیس کا شعبہ بھی چلا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ بنا رہے ہیں، صوبے میں خواتین کیخلاف جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، لڑکیاں کبڈی، ٹینس، ہاکی، فٹبال، کرکٹ، کراٹے، سوئمنگ سمیت ہر کھیل، کھیل سکتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554828_045931_updates.jpg
پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ میں لاہوریوں کی خوشی دیکھ کر خوش ہوتی رہی، 25 سال بعد مناظر دیکھے کہ ہر چھت پر لوگ تھے، بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیٹیوں نے جس طرح میرا استقبال کیا اس پر شکریہ ادا کرتی ہوں، وزیر کھیل اور وزارت کھیل کو شاباش، بچوں کو موبائل اسکرین سے ہٹا کر میدان میں لائے، 3 ہزار سے زیادہ پنک گیمز کے شرکاء ہر تحصیل سے جیت کر یہاں آئے ہیں، کوئی کہے کہ خواتین کا کام گھر سے باہر نکلنا نہیں، اس پر کان مت دھرنا، خواتین گھر کا کام بھی کرتی ہیں اور باہر سے بھی جیت کر آتی ہیں، ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553559_054917_updates.jpg
’مجھے آپ کی سلامتی کی پرواہ ہے‘، مریم نواز کا شہری سے مکالمہ

مریم نواز نے بغیر سیفٹی رارڈ لگائے موٹر سائیکل سوار کو دیکھ کر گاڑی روک لی، موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی رارڈ لگانے کی ہدایت کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مریم نواز نے کہا کہ آپ کو چیلنجز کا سامنا ہو تو گھبرانا نہیں، آپ کی وزیر اعلیٰ ساتھ ہوگی، چاہتی ہوں بیٹیاں کھیل کے مقابلوں میں بیٹوں کو ٹف ٹائم دیں، تمام شرکاء کو 2 کروڑ روپے بطور انعام دے رہی ہوں، ہونہار اسکالر شپس میں 60 فیصد اسکالرشپ جیتنے والی لڑکیاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، رواں سال اسپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا، میرا کام سڑکیں بنانا، ٹرانسپورٹ، اسپتال بنانا نہیں، میں وہ بھی کر رہی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوریوں نے بسنت کے تین دنوں میں قانون کو فالو کرنے کے ریکارڈ قائم کیے، بسنت کے دوران ایک ایسی موٹر سائیکل نظر نہیں آئی جس نے راڈ نہ لگائی ہو۔
Pages: [1]
View full version: خواتین کا کام صرف گھر کے کام نہیں، وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے، مریم نواز