Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 600|Reply: 0

خواتین کا کام صرف گھر کے کام نہیں، وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے، مریم نواز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-12 16:27:10 | Show all posts |Read mode
  مریم نواز : اسکرین گریب  

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کا کام صرف گھر کے کام نہیں، عورت وزیر اعلیٰ بن سکتی ہے اور وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔

لاہور میں کھیلتا پنجاب گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے  کہا کہ عورت ملک، صوبہ، پارلیمنٹ، وزارت، انسداد دہشتگردی اور پولیس کا شعبہ بھی چلا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ بنا رہے ہیں، صوبے میں خواتین کیخلاف جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، لڑکیاں کبڈی، ٹینس، ہاکی، فٹبال، کرکٹ، کراٹے، سوئمنگ سمیت ہر کھیل، کھیل سکتی ہیں۔   
پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ میں لاہوریوں کی خوشی دیکھ کر خوش ہوتی رہی، 25 سال بعد مناظر دیکھے کہ ہر چھت پر لوگ تھے، بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔   

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیٹیوں نے جس طرح میرا استقبال کیا اس پر شکریہ ادا کرتی ہوں، وزیر کھیل اور وزارت کھیل کو شاباش، بچوں کو موبائل اسکرین سے ہٹا کر میدان میں لائے، 3 ہزار سے زیادہ پنک گیمز کے شرکاء ہر تحصیل سے جیت کر یہاں آئے ہیں، کوئی کہے کہ خواتین کا کام گھر سے باہر نکلنا نہیں، اس پر کان مت دھرنا، خواتین گھر کا کام بھی کرتی ہیں اور باہر سے بھی جیت کر آتی ہیں، ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔   
’مجھے آپ کی سلامتی کی پرواہ ہے‘، مریم نواز کا شہری سے مکالمہ

مریم نواز نے بغیر سیفٹی رارڈ لگائے موٹر سائیکل سوار کو دیکھ کر گاڑی روک لی، موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی رارڈ لگانے کی ہدایت کی۔   

مریم نواز نے کہا کہ آپ کو چیلنجز کا سامنا ہو تو گھبرانا نہیں، آپ کی وزیر اعلیٰ ساتھ ہوگی، چاہتی ہوں بیٹیاں کھیل کے مقابلوں میں بیٹوں کو ٹف ٹائم دیں، تمام شرکاء کو 2 کروڑ روپے بطور انعام دے رہی ہوں، ہونہار اسکالر شپس میں 60 فیصد اسکالرشپ جیتنے والی لڑکیاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، رواں سال اسپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز ہوجائے گا، میرا کام سڑکیں بنانا، ٹرانسپورٹ، اسپتال بنانا نہیں، میں وہ بھی کر رہی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہوریوں نے بسنت کے تین دنوں میں قانون کو فالو کرنے کے ریکارڈ قائم کیے، بسنت کے دوران ایک ایسی موٹر سائیکل نظر نہیں آئی جس نے راڈ نہ لگائی ہو۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:40 GMT+5 , Processed in 0.047155 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list