غزہ بورڈ آف پیس میں صدر ٹرمپ طاقت کا منبع ہوں گے، امریکی اخبار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551078_1157768_us_updates.jpgفائل فوٹوامریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں طاقت کا منبع صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق بورڈ آف پیس قرارداد کے متن کے مطابق غزہ کا انچارج امریکا ہو گا، اگلے بورڈ آف پیس چیئرمین نامزد کرنے کا کُل اختیار بھی ٹرمپ کے پاس ہو گا جبکہ دیگر ملکوں کا کردار معاون کا ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-28/1550900_011045_updates.jpg
بورڈ آف پیس کے قیام سے دنیا میں طاقت کا توازن بگڑے گا، علامہ شبیر میثمی
کراچی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تشکیل دیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
ان کے علاوہ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ اٹلی اور اسپین نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔
Pages:
[1]