slotcosino Publish time 2026-2-12 17:04:00

علیزے شاہ کو انسٹاگرام پر شادی کی پیشکشوں کی بھرمار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555796_6374650_6_updates.jpg
---فائل فوٹوز

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی دو نئی پوسٹس کے ذریعے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرلی، جہاں انہیں شادی کی پیشکشوں تک کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ اپنی تازہ انسٹاگرام ریل میں ایک خوبصورت آؤٹ ڈور مقام پر مسکراتے ہوئے جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے دیدہ زیب کروشیے سویٹر زیب تن کیا ہوا تھا جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ویڈیو میں علیزے شاہ کی دلکش مسکراہٹ نمایاں رہی۔

سن فلاور ایموجی پر مشتمل سادہ کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی اس ریل کو مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصرے موصول ہوئے، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ آپ کو مزید پُرکشش بناتی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ میری بیوی آپ کو مجھ سے زیادہ پسند کرتی ہے۔

ریِل کے ساتھ علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام گرِڈ پر ایک اسٹائلش پورٹریٹ تصویر بھی شیئر کی، تصویر میں وہ باوقار انداز میں پوز دیتی دکھائی دیں، پس منظر میں پودوں اور پھولوں سے سجی شیلف نمایاں تھی، جس نے تصویر کو مزید دلکش بنا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-22/1493256_032155_updates.jpg
علیزے شاہ نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی

اداکارہ نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں شادی شدہ مردوں کا دوسروں پر غلط نظریں ڈالنا عام ہے اور میں اس قسم کے ماحول کا سامنا کرتے کرتے تھک چکی ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس تصویر پر بھی مداحوں نے بھرپور ردعمل دیا، ایک صارف نے تو براہِ راست شادی کی پیشکش بھی کردی، ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ میری بنیں گی؟ جبکہ ایک اور تبصرہ تھا کہ آپ میری کیوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے 2016 میں ڈرامہ سیریل چھوٹی سی زندگی میں معاون کردار سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، انہیں ڈرامہ عشق تماشا میں پلواشا کے کردار سے نمایاں شہرت ملی، جس پر انہیں ایوارڈ برائے بہترین ٹیلی وژن سنسیشن سے نوازا گیا۔

بعد ازاں انہوں نے نوجوانوں کے مقبول ڈرامے عہد وفا میں دعا کے کردار سے مزید مقبولیت حاصل کی۔ وہ متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: علیزے شاہ کو انسٹاگرام پر شادی کی پیشکشوں کی بھرمار