نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز معاملہ، وزیراعظم کی اقلیتی رائے کو ترجیح، اندرونی کہانی سامنے آگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555536_721742_PM-Shehbaz_updates.jpgفوٹو: فائلنیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی (نیپرا) کی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے نیپرا کی نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کی حمایت کی، اویس لغاری کی جانب سے بھی نیٹ بلنگ کی حمایت کی گئی۔
وفاقی وزیر احد چیمہ، مشیر نجکاری محمد علی، چیئرمین ایف بی آر نے بھی نیٹ بلنگ کی حمایت کی، نیٹ بلنگ کا دفاع کرنے والوں نے نیٹ میٹرنگ کو دیگر صارفین پر مالی بوجھ قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555231_075541_updates.jpg
27 روپے پر نیٹ میٹرنگ کو دینا کیا باقی صارفین کیساتھ انصاف ہے؟ اویس لغاری
نیشنل گرڈ پر 3 کروڑ 35 لاکھ بجلی صارفین ہیں، ان میں سے 4 لاکھ 66 ہزار نیٹ میٹرنگ پر ہیں: وفاقی وزیر بجلی و توانائی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع نے بتایا کہ بلال اظہر کیانی کی جانب سے پہلے سے موجود سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ کی مخالفت کی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق پہلے سے موجود معاہدوں کی خلاف ورزی نہ کی جائے، معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ایسے صارفین خود بخود نیٹ میٹرنگ سے نکل جائیں گے۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بھی پرانے صارفین کےلیے نیٹ بلنگ کی مخالفت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555511_024906_updates.jpg
وزیرِ اعظم نے نیپرا کی سولر سے متعلق نئی ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس لے لیا
وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ پاور ڈویژن اس سے متعلق جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اجلاس کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ معاہدے کی خلاف ورزی سے حکومت کو فائدہ تو ہو سکتا ہے لیکن سیاسی ساکھ مجروح ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اکثریتی رائے کے مقابلے میں اقلیتی رائے کو ترجیح دی، وزیر اعظم نے نیپرا فیصلے کے خلاف پاور ڈویژن کو موجودہ صارفین کے کانٹریکٹ کے تحفظ کےلیے نظر ثانی اپیل کی ہدایت کی۔
Pages:
[1]