slotcosino Publish time 2026-2-12 17:45:06

اسرائیل نے جنوبی سلوان میں 14 فلسطینی عمارتیں خالی کراکر گرانا شروع کردیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555548_4358559_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل نے جنوبی سلوان میں 14 فلسطینی عمارتیں خالی کرا کر گرانا شروع کر دیں۔

مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق سلوان کے محلہ حئی البستان میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی جاری ہے۔

ادھر دوسری جانب غزہ میں 24 گھنٹے میں اسرائیلی کارروائیوں سے 2فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد 591 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 1,591 زخمی اور 750 لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 72,045 فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 1,71,686 سےزیادہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل نے جنوبی سلوان میں 14 فلسطینی عمارتیں خالی کراکر گرانا شروع کردیں