وزیرِ اعظم نے نیپرا کی سولر سے متعلق نئی ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس لے لیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت نیپرا کے نئے ریگولیشنز کے اجراء پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، علی پرویز ملک، اویس لغاری، وزیرِ مملکت بلال کیانی اور مشیرِ نجکاری محمد علی بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق نظرِ ثانی اپیل دائر کرے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-10/1554875_044823_updates.jpg
نیٹ میٹرنگ ختم، بلنگ شروع، سولر صارفین کو یونٹ کی قیمت دینی ہوگی، یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی نہیں ہوگی، نیپرا
اسلام آبادپاکستان میں نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ‘نیٹ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے ہدایت دی کہ اپیل دائر کریں تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے، سولر والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ نیشنل گرڈ بجلی صارفین پر نہ پڑے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ پاور ڈویژن اس سے متعلق جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔
Pages:
[1]