slotcosino Publish time 2026-2-12 18:22:18

بنگلادیش: بی این پی رہنما نے ووٹ نہ دینے والوں کے گھر جلانے کی دھمکی دے دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555525_976294_manzor_updates.jpg

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما منظور الاحسن منشی نے پارٹی کو ووٹ نہ دینے والوں کے گھروں کو آگ لگانے کی دھمکی دے دی۔

کومیلا کے علاقے ڈیبیڈوار4 حلقے سے بی این پی کے سابق امیدوار منظور الاحسن منشی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ ’اگر بی این پی اقتدار میں آئی اور تم نے کسی اور جماعت کو ووٹ دیا تو میں تم میں سے کسی کو نہیں چھوڑوں گا، ضرورت پڑی تو تمہارے گھر جلا کر راکھ کر دوں گا۔‘

منظور الاحسن منشی کو ووٹرز کو دھمکانے پرالیکشن انکوائری و جوڈیشل کمیٹی نے طلب کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554833_053902_updates.jpg
صرف ایک سال پہلے ہمیں غیر اہم سمجھا جارہا تھا، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ آج جماعت اکثریت کے دہانے پر کھڑی ہے، یہ عوام کی مرضی ہے، جب عوام متحد ہو جائیں تو انہیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ادھر بی این پی نے معاملہ سامنے آنے کے بعد پارٹی پالیسی اور نظم و ضبط کے خلاف بیانات دینے پر منظور الاحسن منشی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

کمیٹی نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ آج ذاتی طور پر پیش ہو کر تحریری وضاحت جمع کروائیں۔

دوسری جانب منظور الاحسن منشی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں انہوں نے ذاتی مایوسی کے عالم میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے سامنے اپنے ہی علاقے میں کی تھیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554215_110519_updates.jpg
بنگلادیش: 12 فروری کو ہونےوالے انتخابات تک بھتہ لینا بند کردیں، بی این پی امیدوار کی ویڈیو وائرل

چٹگرام-13 کے حلقے سے بی این پی کے نامزد امیدوار سرور جمال نظام نے کھلے عام بھتہ خوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 12 فروری کو ہونے والے قومی انتخابات تک اپنی سرگرمیاں روک دیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کے مطابق ان کی تقریر کا آخری حصہ جان بوجھ کر ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا، جبکہ ایک مخصوص گروہ انہیں متنازع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ منظور الاحسن منشی کومیلا -4 حلقے سے بی این پی کے امیدوار تھے، تاہم قرض نادہندگی سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کے باعث ایپلیٹ ڈویژن کے حکم پر ان کی امیدواری منسوخ کر دی گئی تھی، جس کے بعد بی این پی نے ان کی جگہ اس حلقے سے دوسرا امیدوار کھڑا کردیا۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش: بی این پی رہنما نے ووٹ نہ دینے والوں کے گھر جلانے کی دھمکی دے دی