آئی سی سی کا اہم ورچوئل اجلاس آج ہونے کا امکان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554387_5163234_000_updates.jpg—فائل فوٹوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم ورچوئل اجلاس آج ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہ امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کے اجلاس میں بنگلادیش بورڈ کے صدر بھی شریک ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553588_113439_updates.jpg
بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، سری لنکا کرکٹ کی پی سی بی سے نظرثانی کی درخواست
لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی ٹوورازم سیکٹر متاثر ہوا، بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بی سی بی کے صدر امین الاسلام اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اجلاس میں دیگر بورڈ کے ممبرز بھی شریک ہوں گے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔
Pages:
[1]