slotcosino Publish time 2026-2-12 20:58:02

جیفری ایپسٹین سے متعلق سچ بولنے والوں کی مدد کروں گا: ایلون مسک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555169_5978824_6_updates.jpg
ایلون مسک — فائل فوٹو

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جو بھی متاثرہ شخص جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے بارے میں سچ بولے گا اس کی مدد کروں گا۔

ایلون مسک نے سوشلمیڈیا ویب سائٹ ایکس پر یہ اعلان کیا ہے کہ میں ہر اس متاثرہ شخص کے دفاع کی قانونی فیس ادا کروں گا جو جیفری ایپسٹین کے بارے میں سچ بولے گا۔

اُنہوں نے یہ اعلان اس وقت کیا جب امریکی مبصر میٹ والش نے اپنی پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خواتین یہ دعویٰ کرتی نظر آئیں کہ جیفری ایپسٹین اور اس کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555110_072947_updates.jpg
جنسی اسکینڈل فائلز: ٹرمپ معافی کا اعلان کریں تو گواہی دینے کو تیار ہوں، گزلین میکسویل

گزلین میکسویل پر ایسپٹین کے ساتھ مل کر جنسی مقاصد کے لیے کم عمر لڑکیوں کی انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میٹ والش نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں جیفری ایپسٹین سے متعلق محکمۂ انصاف کی جانب سے تمام فائلز کو جاری کرنے کی حمایت کرتا ہوں لیکن میرا سوال ہے کہ خواتین نےجیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کا عوامی سطح پر نام کیوں نہیں لیا جن پر وہ زیادتی کرنے کے الزام لگا رہی ہیں؟

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ خواتین کسی بھی وقت اپنے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کا نام لے سکتی ہیں۔

میٹ والش نے یہ بھی لکھا کہ یہ خواتین معاشرے کے سب سے طاقتور عہدوں پر بیٹھے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے نام جاننے کا دعویٰ کر رہی ہیں لیکن ہمیں نام نہیں بتا رہیں کیونکہ شاید ان خواتین کو ڈر ہے کہ ایسا کرنے پر انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: جیفری ایپسٹین سے متعلق سچ بولنے والوں کی مدد کروں گا: ایلون مسک