Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 41|Reply: 0

جیفری ایپسٹین سے متعلق سچ بولنے والوں کی مدد کروں گا: ایلون مسک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 20:58:02 | Show all posts |Read mode
  
ایلون مسک — فائل فوٹو

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جو بھی متاثرہ شخص جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے بارے میں سچ بولے گا اس کی مدد کروں گا۔

ایلون مسک نے سوشل  میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یہ اعلان کیا ہے کہ میں ہر اس متاثرہ شخص کے دفاع کی قانونی فیس ادا کروں گا جو جیفری ایپسٹین کے بارے میں سچ بولے گا۔

اُنہوں نے یہ اعلان اس وقت کیا جب امریکی مبصر میٹ والش نے اپنی پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خواتین یہ دعویٰ کرتی نظر آئیں کہ جیفری ایپسٹین اور اس کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔   
جنسی اسکینڈل فائلز: ٹرمپ معافی کا اعلان کریں تو گواہی دینے کو تیار ہوں، گزلین میکسویل

گزلین میکسویل پر ایسپٹین کے ساتھ مل کر جنسی مقاصد کے لیے کم عمر لڑکیوں کی انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔   

میٹ والش نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں جیفری ایپسٹین سے متعلق محکمۂ انصاف کی جانب سے تمام فائلز کو جاری کرنے کی حمایت کرتا ہوں لیکن میرا سوال ہے کہ خواتین نے  جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کا عوامی سطح پر نام کیوں نہیں لیا جن پر وہ زیادتی کرنے کے الزام لگا رہی ہیں؟

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ خواتین کسی بھی وقت اپنے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کا نام لے سکتی ہیں۔

میٹ والش نے یہ بھی لکھا کہ یہ خواتین معاشرے کے سب سے طاقتور عہدوں پر بیٹھے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے نام جاننے کا دعویٰ کر رہی ہیں لیکن ہمیں نام نہیں بتا رہیں کیونکہ شاید ان خواتین کو ڈر ہے کہ ایسا کرنے پر انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.045793 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list