27 روپے پر نیٹ میٹرنگ کو دینا کیا باقی صارفین کیساتھ انصاف ہے؟ اویس لغاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555231_5876095_Awais-Laghari_updates.jpgوفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس لغاری۔فوٹو: فائلوفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر بجلی فی یونٹ پانچ، چھ روپے میں بن رہی ہے۔ 27 روپے پر نیٹ میٹرنگ کو دینا کیا باقی صارفین کے ساتھ انصاف ہے؟
سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ پر 3 کروڑ 35 لاکھ بجلی صارفین ہیں، ان میں سے 4 لاکھ 66 ہزار نیٹ میٹرنگ پر ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554832_052914_updates.jpg
یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم، نیپرا کے نئے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز جاری
نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیا۔ بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا: نوٹیفکیشن https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اویس لغاری نے کہا کہ ریگولیٹر نے کانٹریکٹ کی ایک بھی شق کو واپس نہیں لیا جو صارف کے ساتھ کیا گیا، کسی صارف سے 20 سال کا کانٹریکٹ نہیں ہوا، کانٹریکٹ 7 سال کا تھا۔ نیٹ میٹرنگ اور بلنگ کا فرق کانٹریکٹ میں نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وعدہ کیا 2030 تک بجلی کا 60 فیصد حصہ کلین انرجی پر مشتمل ہوگا، اس وقت ہم 55 فیصد کلین انرجی حاصل کر چکے ہیں۔ 2035 تک 90 فیصد کلین انرجی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انرجی سیکٹر میں فرنس آئل کا استعمال ختم ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی پی پیز کے کانٹریکٹ ریویو کیے۔ ہم نے ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بہتر کیا۔
Pages:
[1]