Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 624|Reply: 0

27 روپے پر نیٹ میٹرنگ کو دینا کیا باقی صارفین کیساتھ انصاف ہے؟ اویس لغاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 21:00:09 | Show all posts |Read mode
  وفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس لغاری۔فوٹو: فائل

وفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر بجلی فی یونٹ پانچ، چھ روپے میں بن رہی ہے۔ 27 روپے پر نیٹ میٹرنگ کو دینا کیا باقی صارفین کے ساتھ انصاف ہے؟

سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ پر 3 کروڑ 35 لاکھ بجلی صارفین ہیں، ان میں سے 4 لاکھ 66 ہزار نیٹ میٹرنگ پر ہیں۔   
یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم، نیپرا کے نئے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز جاری

نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیا۔ بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا: نوٹیفکیشن   

اویس لغاری نے کہا کہ ریگولیٹر نے کانٹریکٹ کی ایک بھی شق کو واپس نہیں لیا جو صارف کے ساتھ کیا گیا، کسی صارف سے 20 سال کا کانٹریکٹ نہیں ہوا، کانٹریکٹ 7 سال کا تھا۔ نیٹ میٹرنگ اور بلنگ کا فرق کانٹریکٹ میں نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وعدہ کیا 2030 تک بجلی کا 60 فیصد حصہ کلین انرجی پر مشتمل ہوگا، اس وقت ہم 55 فیصد کلین انرجی حاصل کر چکے ہیں۔ 2035 تک 90 فیصد کلین انرجی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انرجی سیکٹر میں فرنس آئل کا استعمال ختم ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی پی پیز کے کانٹریکٹ ریویو کیے۔ ہم نے ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بہتر کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:43 GMT+5 , Processed in 0.045922 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list