ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے اسرائیلی فیصلے کی مخالفت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555111_9835512_News1_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے (الحاق) کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں استحکام اسرائیل کی سلامتی اور خطے میں امن کے امریکی ہدف کے لیے ضروری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزراء نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کنٹرول بڑھانے کے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں یہودی بستیوں کے لیے زمین کے حصول کو مزید آسان بنانا شامل ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554812_031504_updates.jpg
اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کی منظوری دے دی
اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول مضبوط بنانے کے لیے نئے قواعد کی منظوری دے دی ہے جس پر فلسطینی حکام اور علاقائی ممالک کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ کے مطابق یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھی جاتی ہیں۔
دوسری جانب مصر، سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان، قطر، اردن، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلے فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی اسرائیلی خود مختاری مسلط کرنے کی کوشش ہیں۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانیہ اور اسپین نے بھی اسرائیلی فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554857_115832_updates.jpg
8 مسلم ممالک کی مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
برطانوی حکومت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں کنٹرول بڑھانے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔
اسپین نے بھی اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ایسے میں ہٹ دھڑمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اسرائیلی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے نئے اقدامات کا مقصد فلسطینی ریاست کے تصور کو ختم کرنا ہے۔
Pages:
[1]