Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 77|Reply: 0

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے اسرائیلی فیصلے کی مخالفت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 21:36:50 | Show all posts |Read mode
  
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے (الحاق) کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں استحکام اسرائیل کی سلامتی اور خطے میں امن کے امریکی ہدف کے لیے ضروری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزراء نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کنٹرول بڑھانے کے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں یہودی بستیوں کے لیے زمین کے حصول کو مزید آسان بنانا شامل ہے۔    
اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کی منظوری دے دی

اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول مضبوط بنانے کے لیے نئے قواعد کی منظوری دے دی ہے جس پر فلسطینی حکام اور علاقائی ممالک کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔   

رپورٹ کے مطابق یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھی جاتی ہیں۔

دوسری جانب مصر، سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان، قطر، اردن، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلے فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی اسرائیلی خود مختاری مسلط کرنے کی کوشش ہیں۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانیہ اور اسپین نے بھی اسرائیلی فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق یہ اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔   
8 مسلم ممالک کی مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔   

برطانوی حکومت نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں کنٹرول بڑھانے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔

اسپین نے بھی اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایسے میں ہٹ دھڑمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اسرائیلی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے نئے اقدامات کا مقصد فلسطینی ریاست کے تصور کو ختم کرنا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.046169 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list