نئے نیپرا قواعد سستی بجلی دینے والے شہریوں کو سزا دینے کے مترادف ہیں، شیری رحمان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555214_1884745_SheeryRehman_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے نئی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پالیسی کو توانائی منتقلی کو سست قرار دیدیا۔
ایک بیان میں شیری رحمان نے نیپرا پالیسی کو توانائی منتقلی کو سست اور پاکستان کے ماحولیاتی وعدوں کے خلاف قرار دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554870_112830_updates.jpg
سولر صارفین کا 82 فیصد بڑے شہروں میں، پی پی ایم سی کی رپورٹ
پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (پی پی ایم سی ) نے سولر صارفین سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ نئے نیپرا قواعد صاف اور سستی بجلی دینے والے شہریوں کو سزا دینے کے مترادف ہیں۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ نیپرا پر اعتماد کرکے سولرائزیشن میں سرمایہ لگانے والوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ روف ٹاپ سولر اور دیگر سرمایہ کاروں کو منفی پیغام دیا جا رہا ہے، بجلی کی تقسیم کے نظام کی نجکاری کی جائے یا اسےصوبوں کےسپرد کیا جائے۔
Pages:
[1]