ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نمیبیا کا فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع نہ ملنے پر اظہار مایوسی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555598_3072628_HH_updates.jpgفوٹو: بشکریہ کرک انفونمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل انہیں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ رات کے وقت شیڈول ہونے کے باوجود انہیں پریکٹس کا موقع نہیں دیا گیا، نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔
گیرہارڈ ایراسمس نے کہا کہ میرے خیال میں بھارتی کھلاڑیوں کو دو مرتبہ فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع ملا ہے، کینیڈا کے کھلاڑی بھی رات کے وقت ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، وہ جو چاہیں کررہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555563_102633_updates.jpg
ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے ہرادیا
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس فلڈ لائٹس میں میچ کھیلنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ ہی موجود نہیں اس کے باوجود ہمیں موقع فراہم نہیں کیا گیا، اس سب کے باوجود ہم اپنے ملک کے لیے لڑیں گے۔
نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ ہمارے اکثر پلیئرز فلڈ لائٹس میں میچ کھیلنے کے عادی نہیں اور انہیں کبھی رات کے وقت پریکٹس کا موقع بھی نہیں ملا اور بھارت میں بھی ہمیں موقع فراہم نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان میچ آج شام 6.30 بجے دہلی میں کھیلا جائے گا، نمیبیا نے فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہیں دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک ہی پریکٹس کی اجازت دی گئی۔
Pages:
[1]