پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں پاکستانی کھانوں سے کیسے لطف اندوز ہو رہی ہے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555759_4265596_01_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ٹیم سری لنکا میں بھی پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں پاکستانی شیف کی خدمات حاصل ہیں، قومی کرکٹ اسکواڈ پاکستان سے شیف کو ساتھ لے کر گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران کرکٹرز کی خوراک کا خیال رکھنے کے لیے شیف ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، مینیو کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی پسند کی مختلف ڈشز دستیاب ہوتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555500_015326_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی امریکا کو شکست، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے
شائقین نے ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
روایتی پاکستانی کھانوں سمیت دیگر ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں، کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن اور میچز کے دوران ڈریسنگ روم میں بھی اپنے شیف کے بنائے کھانے ملتے ہیں۔
ٹیم کے ساتھ ذاتی شیف کی موجودگی سے قومی کرکٹرز بہت خوش ہیں۔
Pages:
[1]