بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں جانے کی اجازت مل گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555199_8067481_az_updates.jpgبیرسٹر سلمان صفدر— فائل فوٹوعدالتی حکم کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر علیمہ خان سے ملے بغیر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔
سپریم کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو بانی کی بیرک تک رسائی دینے کا حکم دیا تھا اور انہیں فرینڈ آف کورٹ مقرر کر دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555144_120300_updates.jpg
بانئ پی ٹی آئی کی جیل میں حالتِ زار اور سہولتوں سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کا حکم
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے لطیف کھوسہ کو بات کرنے سے روک دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
توشہ خانہ فوجداری کیس کے تحریری حکم میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ سلمان صفدر بطور فرینڈ آف کورٹ آج ہی اڈیالہ جیل جائیں اور بانیٔ پی ٹی آئی کی حالتِ زار پر کل تک تحریری رپورٹ دیں۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی جبکہ مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔
Pages:
[1]