آسٹریلیا کا ٹی20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 67 رنز سے باآسانی شکست
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555562_3750686_AUSvsIRE_updates.jpgفوٹو: سوشل میڈیاآسٹریلیا نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی شروعات جیت کے ساتھ کرلی۔ کینگروز نے آئرلینڈ کو باآسانی 67 رنز سے ہرادیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ اسٹوئنس نے 45، جوش انگلس اور میٹ رنشا نے 37، 37 رنز کی اننگز کھیلیں۔
آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈائر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554449_105212_updates.jpg
ٹی20 ورلڈکپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی
آئرلینڈ کی ٹیم 143 رنز پر 19.5 اوورز میں ڈھیر ہو گئی، یوں ایک مضبوط پوزیشن کے باوجود ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جواب میں آئرش ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر پال اسٹرلنگ زخمی ہونے کے سبب دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہیں آسکے۔
آسٹریلیا کے نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپانے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تباہ کن بولنگ پرفارمنس پر نیتھن ایلس کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
Pages:
[1]