جاپان سے متعلق چینی پالیسی کسی ایک انتخاب سے تبدیل نہیں ہو گی: ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554807_523007_%D8%A8%D9%86%D9%81%DB%8C_updates.jpg— فائل فوٹوچینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کی جاپان سے متعلق پالیسی کسی ایک انتخاب سے تبدیل نہیں ہو گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جاپان کے انتخابی نتائج پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کے حالیہ انتخابات جاپان کا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین جاپان کے ساتھ اپنی پالیسی کو برقرار رکھے گا، انتخابات جاپان میں موجود گہرے ساختی مسائل اور نظریاتی رجحانات کی عکاس ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554437_100418_updates.jpg
جاپان پارلیمانی الیکشن، حکمران اتحاد دوتہائی اکثریت سے کامیاب
جاپان میں قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم تائیوان سے متعلق اپنے بیانات واپس لیں۔
واضح رہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ چین کا تائیوان پر حملہ جاپان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
Pages:
[1]