slotcosino Publish time 2026-2-12 23:34:22

ایشون کا عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنیوالے بھارتی کرکٹر کو کرارا جواب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555491_4401011_5_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنے والے بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی کو بھارت کے سابق مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون نے کرارا جواب دے دیا۔

بھارت کے ایک ڈومیسٹک کرکٹر شری واستو گوسوامی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کی۔

اُنہوں نے لکھا کہ فٹبال میں بھی کھلاڑیوں کو پنالٹی رن اپ کے دوران رکنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555491_1869403_5a_updates.jpgفوٹو بشکریہ ایکس

شری واستو گوسوامی نے لکھا کہ ایکشن ٹھیک ہے لیکن گیند پھینکتے ہوئے رکنا ٹھیک نہیں ہے، یہ سلسلہ اس طرح نہیں چل سکتا۔

شری واستو گوسوامی کی اس پوسٹ پر سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی رائے سے اتنا اتفاق کرتا ہوں کہ فٹ بال ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

اُنہوں نے لکھا کہ جب ایک بیٹر کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ امپائر یا بولر کو بتائے بغیر ریورس شارٹ کھیلے یا پھر اپنی بیٹنگ کی پوزیشن کرے تو پابندیاں صرف بولرز تک ہی محدود کیوں ہیں؟

سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ بولر کو تو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ امپائر کو بتائے بغیر دوسرے ہاتھ سے گیند کرے، پہلے یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555491_1670506_5b_updates.jpgفوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے اپنی ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ چلیں میں آسان الفاظ میں وضاحت دے دیتا ہوں، پہلی بات یہ ہے کہ بولنگ ایکشن کی قانونی حیثیت کا اندازہ صرف آئی سی سی کے بولنگ ایکشن ٹیسٹنگ سینٹر میں لگایا جا سکتا ہے۔

روی چندرن ایشون نے لکھا کہ دوسری بات یہ ہے کہ بولنگ کے لیے ایک 15 ڈگری کا قانون ہے جس کے تحت ایک بولر کو اپنی کہنی کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس بات کا فیصلہ کرنا کہ کوئی بولر اس 15 ڈگری کے اندر رہتے ہوئے بولنگ کر رہا ہے یا نہیں اس کا اندازہ لگانا آن فیلڈ امپائر کے لیے ناممکن ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-03/1552983_011407_updates.jpg
چَکنگ تنازع: سابق آسٹریلوی بلے باز عثمان طارق کے دفاع میں بول پڑے

سابق آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے غیر قانونی بولنگ ایکشن (چَکنگ تنازع) پر پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا دفاع کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید لکھا کہ اس لیے صرف اندازوں کی بنیاد پر کسی پر الزام لگانا غلط ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ آخری بات بولنگ کرواتے ہوئے درمیان میں رکنامکمل طور پر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں عثمان طارق نے امریکا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: ایشون کا عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنیوالے بھارتی کرکٹر کو کرارا جواب