Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 286|Reply: 0

ایشون کا عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنیوالے بھارتی کرکٹر کو کرارا جواب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 23:34:22 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کرنے والے بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی کو بھارت کے سابق مایہ ناز اسپنر روی چندرن ایشون نے کرارا جواب دے دیا۔

بھارت کے ایک ڈومیسٹک کرکٹر شری واستو گوسوامی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تنقید کی۔

اُنہوں نے لکھا کہ فٹبال میں بھی کھلاڑیوں کو پنالٹی رن اپ کے دوران رکنے کی اجازت نہیں ہوتی۔   فوٹو بشکریہ ایکس  

شری واستو گوسوامی نے لکھا کہ ایکشن ٹھیک ہے لیکن گیند پھینکتے ہوئے رکنا ٹھیک نہیں ہے، یہ سلسلہ اس طرح نہیں چل سکتا۔

شری واستو گوسوامی کی اس پوسٹ پر سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی رائے سے اتنا اتفاق کرتا ہوں کہ فٹ بال ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

اُنہوں نے لکھا کہ جب ایک بیٹر کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ امپائر یا بولر کو بتائے بغیر ریورس شارٹ کھیلے یا پھر اپنی بیٹنگ کی پوزیشن کرے تو پابندیاں صرف بولرز تک ہی محدود کیوں ہیں؟

سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ بولر کو تو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ امپائر کو بتائے بغیر دوسرے ہاتھ سے گیند کرے، پہلے یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے۔   فوٹو بشکریہ ایکس  

اُنہوں نے اپنی ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ چلیں میں آسان الفاظ میں وضاحت دے دیتا ہوں، پہلی بات یہ ہے کہ بولنگ ایکشن کی قانونی حیثیت کا اندازہ صرف آئی سی سی کے بولنگ ایکشن ٹیسٹنگ سینٹر میں لگایا جا سکتا ہے۔

روی چندرن ایشون نے لکھا کہ دوسری بات یہ ہے کہ بولنگ کے لیے ایک 15 ڈگری کا قانون ہے جس کے تحت ایک بولر کو اپنی کہنی کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس بات کا فیصلہ کرنا کہ کوئی بولر اس 15 ڈگری کے اندر رہتے ہوئے بولنگ کر رہا ہے یا نہیں اس کا اندازہ لگانا آن فیلڈ امپائر کے لیے ناممکن ہے۔   
چَکنگ تنازع: سابق آسٹریلوی بلے باز عثمان طارق کے دفاع میں بول پڑے

سابق آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے غیر قانونی بولنگ ایکشن (چَکنگ تنازع) پر پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا دفاع کر دیا۔   

انہوں نے مزید لکھا کہ اس لیے صرف اندازوں کی بنیاد پر کسی پر الزام لگانا غلط ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ آخری بات بولنگ کرواتے ہوئے درمیان میں رکنا  مکمل طور پر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں عثمان طارق نے امریکا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.047449 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list