پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث، افغانستان ذریعہ بنا ہوا ہے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555164_8892001_8_updates.jpgوزیرِ دفاع خواجہ آصف— فائل فوٹووزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے اور افغانستان اس کا ذریعہ بنا ہوا ہے، ہم ان شاء اللّٰہ ان تمام مشکلات پر ضرور قابو پائیں گے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے سیکڑوں واقعات ہوئے ہیں، میرا ایمان ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افواج اس جنگ میں لازوال قربانیاں دے رہی ہیں، پیرا ملٹری فورسز سمیت عوام اس جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم کو سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-10/1555004_050602_updates.jpg
حالت جنگ میں ہیں، افغانستان چھپ کر وار کررہا ہے، سب متحد ہیں، خواجہ آصف
اسلام آبادایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر محمود... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں شہید اور زخمی افراد کی فیملیز کے لیے حکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی، اسلام آباد کے افسوسناک واقعے میں زخمی افراد کی بہت بڑی تعداد ہے، عبادت گاہیں ان لوگوں کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں ہیں جو خود کو مسلمان کہتے ہیں، یہ کیسے لوگ ہیں؟ کون ان لوگوں کو مسلمان کہتا ہے؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے خلاف عوام کے اتحاد سے ہی لڑا جا سکتا ہے، ہماری فوج، پولیس اور عوام ان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا میں دہشت گردی ہوتی ہے، آئے روز کسی یونیورسٹی یا مارکیٹ میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں، یہ ایک فطری عمل ہے اس میں کوئی نہ کوئی بریچ ہو جاتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے، جب سیکیورٹی سخت کی جاتی ہے تو اس سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا ہے، سڑکوں پر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
Pages:
[1]