Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 157|Reply: 0

پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث، افغانستان ذریعہ بنا ہوا ہے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 23:36:06 | Show all posts |Read mode
  وزیرِ دفاع خواجہ آصف— فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے اور افغانستان اس کا ذریعہ بنا ہوا ہے، ہم ان شاء اللّٰہ ان تمام مشکلات پر ضرور قابو پائیں گے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے سیکڑوں واقعات ہوئے ہیں، میرا ایمان ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افواج اس جنگ میں لازوال قربانیاں دے رہی ہیں، پیرا ملٹری فورسز سمیت عوام اس جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم کو سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔   
حالت جنگ میں ہیں، افغانستان چھپ کر وار کررہا ہے، سب متحد ہیں، خواجہ آصف

اسلام آبادایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر محمود...   

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں شہید اور زخمی افراد کی فیملیز کے لیے حکومت امدادی پیکج کا اعلان کرے گی، اسلام آباد کے افسوسناک واقعے میں زخمی افراد کی بہت بڑی تعداد ہے، عبادت گاہیں ان لوگوں کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں ہیں جو خود کو مسلمان کہتے ہیں، یہ کیسے لوگ ہیں؟ کون ان لوگوں کو مسلمان کہتا ہے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے خلاف عوام کے اتحاد سے ہی لڑا جا سکتا ہے، ہماری فوج، پولیس اور عوام ان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا میں دہشت گردی ہوتی ہے، آئے روز کسی یونیورسٹی یا مارکیٹ میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں، یہ ایک فطری عمل ہے اس میں کوئی نہ کوئی بریچ ہو جاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے، جب سیکیورٹی سخت کی جاتی ہے تو اس سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا ہے، سڑکوں پر لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.047958 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list