slotcosino Publish time 2026-2-13 00:12:52

پی ایس ایل 11 کے میچز عمران خان اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555476_7730998_%DB%92%D8%AA_updates.jpg
عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم — فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے میچز پہلی بار پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ فیصلہ خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

پشاور میں ہونے والے اجلاس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹر اسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت کی، جہاں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے 60 فیصد کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے، جو صوبے میں موجود ٹیلنٹ کا واضح ثبوت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555206_050210_updates.jpg
مقصد صرف بنگلادیش کو عزت دلانا تھا، بی سی بی کے تمام مطالبات مانے گئے، محسن نقوی

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے 60 فیصد کھلاڑی خیبر پختون خوا سے ہیں، یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اسی لیے ہم خیبر پختون خوا کے لیے 2 ٹیمیں بنانے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔

محسن نقوی نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دینا تھا اور اس کے پیچھے کسی قسم کی شرط یا دباؤ شامل نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا فوکس صرف اور صرف کھیل اور کھلاڑیوں کی بہتری پر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے سب سے پہلے قومی مفاد ہے، اس کے بعد باقی تمام معاملات آتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا۔
Pages: [1]
View full version: پی ایس ایل 11 کے میچز عمران خان اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ