slotcosino Publish time 2026-2-13 00:51:57

احتجاج کیس، عدم حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555147_2910901_ALEEMA-KHAN_updates.jpg
علیمہ خان---فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے غیر حاضری پر بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552652_011130_updates.jpg
علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جواز نہیں، نہ انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔

دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان ریاض کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔

اے ٹی سی نے علیمہ خان پر مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
Pages: [1]
View full version: احتجاج کیس، عدم حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری