slotcosino Publish time 2026-2-13 01:32:07

مرونال ٹھاکر نے دھنوش سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555881_7559494_Dhanush-and-Mrunal_updates.jpgفوٹو: فائل

نامور بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے سپر اسٹار اداکار دھنوش سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب خوفناک ہے۔

اداکارہ مرونال ٹھاکر اس وقت اپنی آنے والی فلم ’دو دیوانے شہر میں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

دونوں فلم کی پروموشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ توجہ مرونال اور دھنوش کی مبینہ شادی کی خبروں نے حاصل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ 14 فروری کو شادی کرنے والی ہیں اور کافی عرصے سے دھنوش کے ساتھ رشتہ میں ہیں۔ تاہم مرونال نے تازہ انٹرویو میں ان خبروں کو یکسر مسترد کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-16/1547447_072913_updates.jpg
مرونل ٹھاکر اور دھنوش 14 فروری کو شادی کرنے والے ہیں؟

ہندی اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ مرونل ٹھاکر اور تامل اسٹار دہنوش کی 14 فروری کو شادی نہیں ہو رہی، اسکی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مرونل ٹھاکر اور دہنوش کی کافی عرصے سے ڈیٹنگ جاری ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مرونال اور سدھانت کا 12 فروری کو ہونے والے ایک پروگرام کا یوٹیوب پر انٹرویو جاری کیا گیا جہاں میزبان نے شادی کی خبروں پر سوال کیا تو مرونال نے فوراً انکار کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں؟ نہیں، بالکل نہیں۔ میرا خیال ہے کہ 14 فروری دراصل یکم اپریل ہے، یعنی اپریل فولز ڈے۔ کیونکہ مجھے نہیں معلوم یہ خبر کس نے شروع کی۔‘

انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا، ’یہ وقت واقعی خوفناک ہے۔‘

مرونال نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شادی یا دھنوش کے ساتھ تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انٹرویو بعد میں چینل سے ہٹا دیا گیا، لیکن مداحوں نے کلپ محفوظ کر لیا جو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: مرونال ٹھاکر نے دھنوش سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی