Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 876|Reply: 0

مرونال ٹھاکر نے دھنوش سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 01:32:07 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

نامور بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے سپر اسٹار اداکار دھنوش سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب خوفناک ہے۔

اداکارہ مرونال ٹھاکر اس وقت اپنی آنے والی فلم ’دو دیوانے شہر میں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

دونوں فلم کی پروموشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ توجہ مرونال اور دھنوش کی مبینہ شادی کی خبروں نے حاصل کی ہے۔  

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ 14 فروری کو شادی کرنے والی ہیں اور کافی عرصے سے دھنوش کے ساتھ رشتہ میں ہیں۔ تاہم مرونال نے تازہ انٹرویو میں ان خبروں کو یکسر مسترد کر دیا۔   
مرونل ٹھاکر اور دھنوش 14 فروری کو شادی کرنے والے ہیں؟

ہندی اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ مرونل ٹھاکر اور تامل اسٹار دہنوش کی 14 فروری کو شادی نہیں ہو رہی، اسکی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مرونل ٹھاکر اور دہنوش کی کافی عرصے سے ڈیٹنگ جاری ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔    

مرونال اور سدھانت کا 12 فروری کو ہونے والے ایک پروگرام کا یوٹیوب پر انٹرویو جاری کیا گیا جہاں میزبان نے شادی کی خبروں پر سوال کیا تو مرونال نے فوراً انکار کردیا۔  

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں؟ نہیں، بالکل نہیں۔ میرا خیال ہے کہ 14 فروری دراصل یکم اپریل ہے، یعنی اپریل فولز ڈے۔ کیونکہ مجھے نہیں معلوم یہ خبر کس نے شروع کی۔‘

انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا، ’یہ وقت واقعی خوفناک ہے۔‘

مرونال نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شادی یا دھنوش کے ساتھ تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انٹرویو بعد میں چینل سے ہٹا دیا گیا، لیکن مداحوں نے کلپ محفوظ کر لیا جو اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.047133 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list