ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی: بھارتی میڈیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555167_7144321_08_updates.jpg—فائل فوٹوبھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے ہاتھ ملانا پڑے گا اور گلے ملنا پڑے گا۔
پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی و اسٹریٹجک طریقے سے بنگلادیش کو جیت لیا۔
بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان نے کمزور ہو کر بھی شرائط منوالی ہیں، یہ بھارت کی بے عزتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
[*] ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان سے میچ پر بھارتی بورڈ کے نائب صدر خوش
[*] پاکستان ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی اجازت، شاہد آفریدی کا بیان سامنے آ گیا
[*] پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے: بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا میں حارث رؤف کے اشارے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی کے پریس ریلیز کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا گروپ میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔
Pages:
[1]