slotcosino Publish time 2026-2-13 02:10:39

ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ مرزا کا ڈائیٹ اور کورین اسکن کیئر روٹین سے متعلق انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555163_1373549_News7_updates.jpg
بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا---فائل فوٹوز

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فٹنس اور اسکن کیئر روٹین سے پردہ اٹھایا ہے۔

2023ء میں ٹینس کو خیرباد کہنے کے بعد ثانیہ مرزا اب مینٹور، ٹی وی پریزینٹر اور پوڈکاسٹ ہوسٹ کے طور پر سرگرم ہیں۔

ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ وہ اب اپنی غذا میں پروٹین پر خاص توجہ دیتی ہیں، دن کا آغاز وہ ہلدی، شہد، لیموں، کلونجی اور ادرک سے بنے ایک صحت بخش قہوے سے کرتی ہیں جس کے بعد چیا سیڈز اور کافی لیتی ہیں اور پھر جم جاتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537711_025959_updates.jpg
ثانیہ مرزا کا کیریئر کے عروج پر ذاتی زندگی کے سبب ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے عروج کے دوران ذاتی زندگی کے مسائل کے سبب وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُنہوں نے کہا ہے کہ پہلے میری خوراک میں کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین دونوں زیادہ ہوتے تھے تاہم اب کم جسمانی سرگرمی کے باعث میں زیادہ پروٹین والی غذاؤں کو ترجیح دیتی ہوں۔

ثانیہ مرزا کے مطابق وہ ناشتے میں عموماً 3 سے 4 انڈے، زیادہ تر انڈوں کی سفیدی استعمال کرتی ہیں جبکہ دوپہر کا کھانا بھی پروٹین کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ فٹنس کے لیے میں اسٹرینتھ ٹریننگ اور آؤٹ ڈور رننگ کو ترجیح دیتی ہوں جبکہ وقت کی کمی کے باعث فی الحال میں نے پیلاٹس سے وقفہ لیا ہوا ہے۔

اسکن کیئر کے حوالے سے ثانیہ مرزا کوریئن اسکن کیئر روٹین کی شیدائی ہیں۔

ان کے مطابق وہ صبح اور رات میں تقریباً 10، 10 مراحل پر مشتمل اسکن کیئر روٹین دہراتی ہیں تاہم موئسچرائزر اور سن اسکرین ان کی روٹین کا مستقل حصہ ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-20/1530017_051231_updates.jpg
سنگل پیرنٹنگ انتہائی مشکل اور خوفناک تجربہ ہے، ثانیہ مرزا

لاہور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ثانیہ مرزا نے انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے جِلد کو صاف شفاف بنانے کے لیے ریڈ لائٹ تھراپی بھی کر رہی ہیں جو ناصرف ان کی جِلد بلکہ بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ مرزا کا ڈائیٹ اور کورین اسکن کیئر روٹین سے متعلق انکشاف