وزیراعظم نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554867_4010941_PM-Shehbaz-match_updates.jpgحکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق میچ کھیلنے کا فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ کےلیے کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی باضابطہ درخواست کا جائزہ لیا گیا، حکومت کا فیصلہ عالمی کرکٹ کے تسلسل اور کھیل کے فروغ کےلیے کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554861_100609_updates.jpg
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا شکریہ
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دوران ہمارا ساتھ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکومت پاکستان کے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور قوم گرین شرٹس کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ کھیلنے کےلیے گرین سگنل دیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا۔ محسن نقوی نے وزیراعظم کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے موقف سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت میچ کھیلنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو گرین سگنل دیا۔ پاکستان کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی اعلان کچھ دیر میں ہوگا۔
ہم تو ہر وقت اچھی خبر کے لیے تیار رہتے ہیں: محسن نقوی https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554858_093554_updates.jpg
سری لنکن صدر کی درخواست پر پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ میچ کھیلنے کا فیصلہ، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا میچ کھیلیں گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ادھر لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ سے متعلق کچھ دیر میں فیصلہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو ہر وقت اچھی خبر کے لیے تیار رہتے ہیں۔ بنگلادیش نے ہم سے درخواست کی ہے کہ میچ کھیلیں۔ بنگلادیش کے آئی سی سی سے معاملات حل ہونے چاہئیں۔
محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے بنگلادیش کےلیے اسٹینڈ لیا تھا اور ان کی ہی بات کی ہے۔
وزیراعظم کو چیئرمین پی سی بی کی بریفنگ
وزیرِاعظم شہباز شریف کو محسن نقوی نے پی سی بی، بی سی بی اور آئی سی سی کے مذاکرات پر بریفنگ دی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے مسئلے کے حل کےلیے تعاون مانگا۔ سری لنکا اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کی حمایت کی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سے سری لنکن صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، انہوں نے موجودہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کی ہدایت کی، قومی ٹیم 15 فروری 2026 کو شیڈول میچ کھیلے گی۔
Pages:
[1]